Loading
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد شان مسعود کی کپتانی پر خطرہ منڈلانے لگا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بنگلاد یش سے مسلسل دوسری سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔
سلمان علی آغا ممکنہ طور پر ویسٹ انڈیز کے خلاف جولائی میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کپتان ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف شکست کے بعد کپتان شان مسعود اور دیگر کھلاڑیوں میں وطن واپسی کے دوران بول چال اور رابطے کا فقدان رہا۔
واضح رہے کہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے 16 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے صرف 4 جیتے جبکہ 12 ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل