Loading
چارسدہ کے علاقے پڑانگ ماجوکی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مکان کی چھت رات تین بجے اچانک گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو چارسدہ کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا۔ حادثے میں 35 سالہ آجاد اور 25 سالہ نائلہ زخمی ہوئے جبکہ سجاول (عمر12سال)، ابوبکر (عمر3 سال) اور عمیر (عمر2 سال) جاں بحق ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے خاتون اور مرد مرنے والے بچوں کے والدین ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل