Loading
سرگودھا کے تھانہ صدر کی حدود چک 109 شمالی میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مظہر نے اپنے بھائیوں اظہر اور گلاب خان کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کیا اور چپکے سے لاش کی تدفین کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل