Saturday, May 23, 2026
 

امریکا ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سےاہم ملاقات، کشیدگی میں کمی پرگفتگو

 



پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سیکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔ Chief of Defence Forces Field Marshal Syed Asim Munir met Iran’s Foreign Minister Abbas Araghchi in Tehran for talks on regional developments and diplomatic efforts to de-escalate tensions, according to Iranian media.#AsimMunir #AbbasAraghchi #PakistanIranRelations… pic.twitter.com/4gQHDgrZPL — Pakistan TV (@PakTVGlobal) May 23, 2026 گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر جاری ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچے تھے۔ Pakistani Army Chief Field Marshal Asim Munir met with Iran's Foreign Minister Araghchi in Tehran for late-night talks focused on diplomatic efforts to halt US-Israeli aggression and strengthen regional peace and stability. Follow: https://t.co/B3zXG74hnU pic.twitter.com/L8tohHLcP2 — Press TV ???? (@PressTV) May 23, 2026 آئی ایس پی آر کے مطابق تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈمارشل کو خوش آمدید کہا اور پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران ایران امریکہ بات چیت ،خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کرینگے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم اعلی ایرانی شخصیات سے ملاقات کرینگے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل