Saturday, May 23, 2026
 

کمبوڈیا میں دو ٹریفک حادثات، 15 گارمنٹ ورکرز ہلاک

 



کمبوڈیا میں دو ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی وزارت محنت کے ترجمان سن میسا نے بتایا کہ کمبوڈیا میں ہفتے کی صبح دو ٹریفک حادثوں میں کم از کم 13 گارمنٹ ورکرز ہلاک اور 30 ​​سے ​​زائد زخمی ہو گئے۔ یہ خوفناک تصادم نیشنل روڈ 5 پر وسطی کیمپونگ چھنانگ صوبے میں سامان بردار ٹرک اور گارمنٹس ورکرز کو لے جانے والی ٹرانسپورٹ کے درمیان ہوا۔ ترجمان بتایا کہ اس حادثے میں آٹھ مزدور ہلاک اور 10 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ دوسرا مہلک حادثہ جنوب مشرقی صوبے سوے رینگ میں ایک تیز رفتار گارمنٹس ورکرز کو لے جانے والے ٹرک اور ایک کار کے درمیان پیش آیا۔ اس حادثے میں پانچ کارکن ہلاک، پانچ شدید زخمی اور 16 معمولی زخمی ہوئے۔ زخمی کارکنوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے طبی اخراجات کی ذمہ داری نیشنل سوشل سکیورٹی فنڈ لے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل