Saturday, May 23, 2026
 

راولپنڈی: ڈی ایچ کیو اسپتال میں کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹ گیا، مریضوں میں خوف و ہراس

 



راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مرمت کے دوران کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق کمپریسر پھٹنے کا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دور تک سنی گئی، جبکہ دھماکے کی آواز سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کولنگ سسٹم کا کمپریسر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں حماد، اویس اور حماد شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل