Saturday, May 23, 2026
 

عیدالاضحیٰ: گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

 



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گلی،محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ممنوع مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے کی روک تھام اور نگرانی کے لیے ویجلینس اسکواڈ قائم  کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو ممنوع مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے سے روکنے کی جامع ابلاغ عامہ مہم کی ہدایت  بھی کی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک ا جلاس منعقد ہوا، جس میں عیدالاضحیٰ پر صفائی کے فول پروف انتظامات کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے ہر شہر میں ڈرین،کینال اور دیگر مقامات کی خصوصی صفائی اور نگرانی  کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر ریلوے کالونیز، کنٹونمنٹ ایریاز میں بھی صفائی کا اہتمام کیا جائے۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں نمایاں 2687کمرشل مارکیٹوں کی صفائی کا خصوصی اہتمام کرنے کاحکم  بھی دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر صفائی کے لیے ون گورنمنٹ یونٹ بن کر کام کرنا ہے ۔  اعلی صفائی پر انعام و ستائش اور شکایات پر سزا اور جزا کاعمل ہوگا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد نے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ چاندرات کے آخری پہر،کمرشل مارکیٹوں، مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں کی صفائی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں باقیات اور آلائشیں ڈالنے کے لیے ڈی گریڈ ایبل شاپنگ بیگ بھی مہیا کیے جائیں گے اور ستھرا پنجاب عملہ ڈور ٹو ڈور کلیکشن کرے گا ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل