Loading
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کیلیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ون ڈے اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانا ضروری ہے تاکہ ایک مضبوط اور متوازن ٹیم تیار کی جا سکے۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اگلے ڈیڑھ سال کے دوران بہترین ممکنہ اسکواڈ تشکیل دینے پر توجہ دے رہی ہے۔
ان کے مطابق صرف ایک ہی گروپ پر انحصار کرنے کے بجائے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ہیڈ کوچ نے حالیہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیمپ کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا اور یہ سمجھنے کی کوشش کی گئی کہ ٹیم میں کن شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی نوجوان باصلاحیت ہیں لیکن انہیں مزید محنت اور وقت درکار ہوگا۔
مائیک ہیسن نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں نئے کھلاڑی فوری کامیابی حاصل نہیں کر پاتے، اس لیے انہیں صبر اور اعتماد دینا ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا سیریز کے بعد بھی مختلف تربیتی کیمپ جاری رہیں گے تاکہ ون ڈے ٹیم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل