Saturday, May 23, 2026
 

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی، بھارتی اسمگل گٹکا کی خریدو فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل شہید بینظیرآباد نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی، فارن ایکسچینج اور اور بھارتی اسمگل گٹکا کی خریدو فروخت میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیرآباد نے سانگھڑ پولیس لائن اور دیگر مقامات پر کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی، فارن ایکسچینج اور بھارتی اسمگل گٹکا کی خریدو فروخت میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نیٹ ورک کا سرغنہ ایس ایس پی سانگھڑ آفس کے جونئیر کلرک ایک پولیس اہلکار سمیت  گروہ کے 5 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں سرغنہ سمیت دیگر شامل تھے۔ کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے ملکی و غیرملکی بھاری مالیت کی کرنسی کے علاوہ گٹکا، بیش قیمت گاڑیاں، متعدد موبائل فونز، برآمدہ کرنسی میں 7 ہزار 409 امریکی ڈالرز، پونے دو کروڑ پاکستانی روپے بھی شامل ہیں اور مختلف بینکوں کی چیک بکس اور چیکس، بینک ڈپازٹ سلپس، لیپ ٹاپس اور اسلحہ بھی ملزمان سے برآمد ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان اسمگل شدہ گٹکے کی خریداری اور مختلف افراد کے لیے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی ترسیل میں بھی ملوث تھے، حوالہ،ہنڈی کے لیے مختلف افراد کے ناموں کی فہرست، ڈیجیٹل اور مینول شواہد بھی ملزمان کے قبضے سے تحویل میں لیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان ضلعی پولیس کی ملی بھگت سے بین الاضلاعی اسمگل شدہ گٹکا کی ترسیل میں بھی ملوث رہے، گروہ کے سرغنہ کی سرپرستی  سے ڈبل کیبن گاڑیوں میں گٹکے کی ترسیل بھی کرتے رہے۔ مزید بتایا گیا کہ گرفتار 6 ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت دو ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل