Saturday, May 23, 2026
 

چین میں کوئلے کی کان خوفناک دھماکے میں بیٹھ گئی؛ 82 ہلاکتیں

 



چین کے شمالی صوبے میں واقع کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 82 کان کن ہلاک جبکہ متعدد لاپتا ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان میں 247 کان کن موجود تھے۔ دھماکے کےفوری بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران کوئلے کی کان سے 100 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 128 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت زہریلی گیس کے باعث غیر ہوگئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی خطرناک حد تک موجودگی سامنے آئی ہے جو دھماکے کی ممکنہ وجہ بھی ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ چین میں کوئلے کی کانوں میں بڑے حادثات کی طویل تاریخ رہی ہے۔ 2009 میں شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کی ایک کان میں دھماکے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی طرح 2023 میں اندرونِ منگولیا کی اوپن پٹ کان کے انہدام میں 53 کان کن مارے گئے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل