Loading
پشاور کے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شہری کے قربانی کے جانور کی چوری کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق شہری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کا قربانی کے لیے خریدا گیا بیل نامعلوم ملزم چوری کرکے لے گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کیں اور جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آئس کے نشے کا عادی ہے اور نشے کی لت پوری کرنے کے لیے اس نے قربانی کا جانور چوری کیا۔ ملزم نے چوری شدہ بیل کو اونے پونے داموں فروخت بھی کر دیا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل