Loading
کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر کی مرکزی سڑک درمیان سے دھنس گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور سڑک سے گزرنے والے کئی شہری حادثے سے بال بال بچ گئے۔
کورنگی ڈھائی نمبر میں مرکزی سڑک کے قریب ڈپٹی کمشنر کورنگی اور ٹاؤن چیئرمین کورنگی کا دفتر بھی قائم ہے، شہری کی جانب سے موبائل فون سے بنائی گئی مرکزی سڑک دھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کورنگی ڈھائی نمبر کی مرکزی سڑک درمیان سے دھنس گئی ہے تاہم مذکورہ جگہ کے اطراف کنکریٹ کے بلاکس لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ اس مقام کے قریب سے ٹریفک گزرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹی ایم سی کورنگی کے انفارمیشن سیکریٹری احمد رضا نے بتایا کہ سڑک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل