Loading
گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کی مہم کے دوران سرکاری ملازم کے ووٹ کے حوالے سے جعل سازی کے الزام پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تھانہ سٹی چلاس میں دائر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں تانگیر سے انتخابات میں حصہ لینے والے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ گلبر خان کے بھتیجے خوش محمد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آرکے کے مطابق ایس ایس پی کا جعلی اسٹمپ بنانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم پولیس حرکت میں آگئی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملزم نے جعلی سرکاری مہر لگا کر بلٹ پیپر تیار کیا اور ان کے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ جمع کراویا ہے۔
انہوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔
پولیس نے بتایا کہ جعلی دستاویزات کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون 2026 کو شیڈول ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل