Tuesday, May 26, 2026
 

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل

 



آئندہ مالی سال 2026-27ء کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکسوں میں کمی کے لیے حکومتی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں جائیداد کی خرید و فروخت پرودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے لیے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسوں کی شرح میں نرمی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پراپرٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس اور پراپرٹی ریٹس میں کمی کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ ایف بی آر کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں سرمایہ کاری بڑھے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل