Tuesday, May 26, 2026
 

پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

 



پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے آئے، لوگ خوف و ہراس کے باعث عمارتوں سے باہر آگئے اور استغفار پڑھتے رہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، میانوالی، جھنگ، فیصل آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن سرگودھا اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ساؤتھ ویسٹ جہلم 58 کلومیٹر تھا۔ متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے، فی الحال کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل