Loading
شہر قائد میں ٹریکٹر ٹرالی کے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے ٹرالی ضبط کرکے چھالیہ کی 40 بوریاں برآمد کرلیں۔
ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق تھانہ شیرشاہ پولیس نے ٹریکٹر سے منسلک واٹر ٹینکر سے لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی، واٹر ٹینکر سے 40 عدد بورے وزنی 480 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق برآمدہ مال اور گاڑی کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا، برآمدہ مال و گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل