Sunday, May 31, 2026
 

ہارن بجانا جرم بن گیا، امیر زادوں کا حساس ادارے کے افسر سمیت 3 افراد پر بہیمانہ تشدد

 



صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقے ڈیفنس بی میں مبینہ طور پر امیرزادوں کی جانب سے حساس ادارے کے ایک افسر سمیت تین افراد پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک کی سست روی کے باعث متاثرہ افراد نے سامنے موجود لگژری گاڑی سے راستہ لینے کے لیے ہارن اور ڈِپر کا استعمال کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اس معمولی بات پر گاڑی میں سوار افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے تینوں شہریوں کو روک کر مبینہ طور پر ڈنڈوں، الیکٹرک راڈ اور اسلحے کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مدعی قوسین حیدر کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں تشدد، حبسِ بے جا اور دھمکیاں دینے سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد میں لاہور کی ایک معروف کاروباری شخصیت کا بیٹا بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل