Monday, June 01, 2026
 

کے الیکٹرک کی مین لائن میں خرابی کے باعث کراچی کو 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر

 



کے الیکٹرک  کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل جبکہ شہر کو یومیہ 85ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے مین کیبل فالٹ کے باعث اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے نتیجے میں شہر کو یومیہ 85 ملین گیلن (85 MGD) پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے رابطہ کرنے پر کے الیکٹرک کی تکنیکی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ابتدائی معائنے کے دوران کے الیکٹرک حکام نے تصدیق کی کہ پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی مین کیبل میں فالٹ پیدا ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ کے الیکٹرک کی ٹیم کی جانب سے فالٹ کی مرمت اور بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہی ہے تاکہ پانی کی فراہمی کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل