Tuesday, June 02, 2026
 

شانگلہ؛ مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے ملبے تلے دب گئے، 6 جاں بحق

 



شانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت کمرے کے ملبے تلے 7 بچے دب گئے تھے، جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔ حکام کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا، تاہم افسوسناک واقعے میں 6 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کی زیر نگرانی امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔ ٹیموں نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن انجام دیا اور ملبے تلے دبے تمام بچوں کو نکالا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل