Loading
عالمی جریدہ نے افغان طالبان کی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی اور افغان سرزمین سے پنپتی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا۔
امریکی جریدے یوریشیا ریویو کے مطابق طالبان رجیم دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے بجائے خطے کو غیر مستحکم کرنے والے شرپسندوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔ افغانستان دہشتگرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان فتنہ الخوارج، القاعدہ ودیگر دہشتگرد گروہوں کی میزبانی اور سرپرستی کررہے ہیں۔ طالبان کی دہشتگردوں اورعسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم نہ کرنے کی ضد نے افغانستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ہے۔
روسی اورامریکی انٹیلی جنس اداروں کے مطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج، القاعدہ اوردیگر تنظیموں سے وابستہ ہزاروں غیرملکی جنگجوموجود ہیں، القاعدہ پاکستان کیخلاف حملوں کیلئے فتنہ الخوارج کو تربیت، مشاورت اور جنگی معاونت فراہم کر کے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق افغانستان میں عسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ نہ کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردی کے مکمل خاتمے میں سنجیدہ نہیں، القاعدہ کی جانب سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کیخلاف جنگی حکمت عملی اور تربیت کی فراہمی خطے کی سلامتی کیلئے سیکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل