Loading
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 میں چار اضلاع حکومت سازی کے لیے کلیدی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔ دیامر، گلگت، غذر اور سکردو سیاسی جماعتوں کے لیے سب سے اہم اضلاع سمجھے جا رہے ہیں، کیونکہ گلگت بلتستان کے مجموعی ووٹرز میں سے 62.5 فیصد انہی اضلاع میں مقیم ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق دیامر، گلگت، غذر اور سکردو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 788 ہے۔ دیامر میں 1 لاکھ 58 ہزار 714، گلگت میں 1 لاکھ 55 ہزار 383، سکردو میں 1 لاکھ 42 ہزار 747 جبکہ غذر میں 1 لاکھ 41 ہزار 944 رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں۔
مجموعی ووٹرز کے تناسب سے ہر تین میں سے تقریباً دو ووٹر انہی چار اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان اضلاع میں اسمبلی کی مجموعی 13 نشستیں ہیں، جن میں سکردو کی 4، گلگت کی 3، غذر کی 3 اور دیامر کی 3 نشستیں شامل ہیں۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے سب سے کم ووٹرز والے حلقوں میں نگر سرفہرست ہے، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 18 ہزار 300 ہے۔ گانچھے-1 میں 21 ہزار 649 جبکہ گانچھے-3 میں 25 ہزار 148 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جو اسمبلی کے نسبتاً چھوٹے انتخابی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل