Wednesday, June 03, 2026
 

جدہ سے کراچی آنے والی پرواز 15 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار، حجاج کرام رُل گئے

 



سعودی عرب کے شہر جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 860 نامعلوم وجوہات کیوجہ سے 15 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ اس پرواز میں 250 سے زائد پاکستانی حجاج کرام سوار ہیں جو جدہ ائیرپورٹ پر جہاز کی روانگی کے منتظر ہیں۔ پی کے 860 کو آج صبح پاکستان کے لیے اڑان اور صبح 10 بجے کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرنا تھا ۔ مسافروں کو صبح 4 بجے سے ہوٹل سے ہوائی اڈے منتقل کیا گیا تھا۔ حجاج کرام نے پرواز کی غیرمعمولی تاخیر پر وزیراعظم سے نوٹس لینے اور فوری مدد کی اپیل کردی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل