Wednesday, June 03, 2026
 

وفاقی حکومت اور پی پی پی کا اہم مشاورتی اجلاس، تجاویز و تحفظات پر تبادلہ خیال

 



وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے درمیان نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا جہاں پی پی پی کی بجٹ تجاویز اور تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد اور حکومتی وزرا کے درمیان  نئے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس  میں بجٹ تجاویز اور اتحادی جماعت کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے حکومت کی نمائندگی کی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور سینیٹر شیری رحمان شریک ہوئیں، مشاورتی اجلاس میں سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تحفظات اور تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وفاقی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تنظیم نو سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے بھی ملاقات کی، جس میں ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل