Loading
سیشن جج نے شہری کے گھر سے قیمتی سامان لے جانے اور موبائل اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے ٹرانسفر کرنے والے ایس آئی یو صدر کے سب انسپکٹر اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کراچی ساؤتھ ارشاد حسین نے ایک شہری کو اس کے گھر سے قیمتی سامان بشمول کیش، زیورات وغیرہ سمیت لے جانے اور بعد ازاں اس کے بینک اکاؤنٹ سے اس کے موبائل کے ذریعے دس لاکھ روپیہ ٹرانسفر کرانے کے کیس میں ملزم ایس آئی یو صدر میں تعینات سب انسپیکٹر محمد اویس خان اور اے وی سی سی میں تعینات سپاہی محمد افضال سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
ان ملزمان کو محکمانہ کارروائی کے بعد پہلے ہی نوکری سے برخاست کیا جاچکا ہے۔ پولیس پارٹی کے دیگر ممبران ابھی تک مفرور ہیں اور محکمہ ان کو پہلے ہی نوکری سے برخواست کرچکا ہے۔
تھانہ صدر میں ایس ایچ او ایس آئی یو کی مدعیت میں ایس آئی یو سب انسپکٹر اور دیگر ملزمان کے خلاف جنوری میں شکایت درج ہوئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل