Wednesday, June 03, 2026
 

حملوں میں جانی نقصان؛ کویت کا ایران کے سفارت کاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

 



کویت نے ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں پر ایرانی ناظم الامور کو طلب کرکے باضابطہ طور پر سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ کویتی وزارت خارجہ کے بیان میں ایران پر مسلسل اور وحشیانہ جارحیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے نہ صرف کویت کی خودمختاری بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں آج کویت میں ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم ایک شخص جاں بحق جبکہ 63 افراد زخمی ہوگئے۔ ایرانی حملوں میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت متعدد شہری اور اہم تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ حملوں کے نتیجے میں سفارتی مشنز کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جسے کویت نے بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو شدید نقصان پہنچنے پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیے گئے۔ بعد ازاں حفاظتی جائزے کے بعد بعض پروازوں کو بحال کیا گیا تاہم حکام نے سکیورٹی ہائی الرٹ برقرار رکھی۔ کویتی وزارت دفاع نے بتایا کہ متعدد دشمن ڈرونز نے بھی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مسافر ٹرمینل کو نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی ہوئے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل