Loading
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں بطور کپتان اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے تیسرے کپتان بن گئے۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر الیکس کیری کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر کے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ کیری آف سائیڈ سے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
اس کامیابی کے ساتھ شاہین آفریدی نے پاکستان کے دو عظیم سابق کپتانوں، وسیم اکرم اور وقار یونس کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ اس سے قبل وسیم اکرم نے 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف اینڈی فلاور کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا تھا جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف مارکس ٹریسکوتھک کی وکٹ حاصل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
شاہین نے صرف پہلی گیند پر وکٹ لینے تک ہی خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوورز میں 36 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل