Wednesday, June 03, 2026
 

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے خطے میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

 



چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2 اگست کو ہوں گے، جبکہ امیدوار 9 جون سے 15 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ راجہ شہباز خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران 6 جون سے نوٹسز جاری کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل