Wednesday, June 03, 2026
 

بجٹ پر مشاورت کیلیے عمران خان سے ملاقات، وزیراعلیٰ کے پی عدالت پہنچ گئے

 



وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے شاہ فیصل اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلیے درخواست دائر کی۔ درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کردی ہے، بجٹ 2026-2027 کی حتمی منظوری بانی کے وژن کے مطابق ہونی اور بانی کی مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہے، اہل خانہ، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے نہ ملنے دینا زیادتی ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے بجائے سیاسی انتقام میں مصروف ہے، پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صنعت کار فیکٹریاں بند کرکے سرمایہ بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں، کسان مشکلات کا شکار، حکومتی پالیسیوں نے زراعت کو نقصان پہنچایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 45 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے، قومی قرضہ چند برسوں میں 43 ہزار ارب سے بڑھ کر 97 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی اور دیگر مالی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، وفاق نے خیبرپختونخوا کے فنڈز میں 12 ارب روپے کی کٹوتی کی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس پر 30 ارب روپے سے زائد خرچ کیے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بانی کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے، 25 کروڑ عوام کا کی خواہش ہے کہ عوام کے فیصلے ہونے چہاہیے۔  انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ترجیح بانی اور پی ٹی آئی کو محدود کرنا ہے،عوامی مسائل نہیں، پاکستان کو سیاسی کشمکش نہیں،معاشی استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل