Loading
شہر قائد کے مصروف علاقے خالد بن ولید روڈ پر گاڑیوں کے تاجر کے مبینہ اغوا کی واردات نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تاجر کرن کمار کو نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر زبردستی گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مشتبہ افراد کو واردات سے قبل موقع پر ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں یہ بھی نظر آتا ہے کہ ایک شخص کے اشارے پر مزید افراد گاڑی میں پہنچتے ہیں جس کے بعد مسلح ملزمان تاجر کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں۔
مصروف شاہراہ پر پیش آنے والے اس واقعے کے بعد شہری حلقوں میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات روزمرہ معمولات اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل