Loading
شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں امبر پرائم اپارٹمنٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت 30 سالہ سکندر ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے دوران پولیس نے دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل