Thursday, June 04, 2026
 

کراچی، فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی، اسپتال منتقل

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق کورنگی سیکٹر 50 سی عثمان ٹاؤن میں اقصیٰ مسجد کے قریب واقع ایک گھر میں پراسرار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون القمیٰ زخمی ہوگئیں۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق انہیں سینے میں گولی لگی ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دوسرے واقعے میں ناردرن بائی پاس کے قریب اٹک پمپ کے مقام پر فائرنگ سے 26 سالہ محمد زاہد زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل