Thursday, June 04, 2026
 

بلوچستان ہائی کورٹ نے محمود خان اچکزئی کی ایف آئی آر معطل کر دی

 



بلوچستان ہائی کورٹ نے محمود خان اچکزئی کی ایف آئی آر معطل کر دی۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی  ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی آر سے متعلق تمام کارروائی اگلی سماعت تک معطل کر دی ہے۔ عدالت نے اسٹیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران ملاخیل ریمارکس دیے کہ درخواست گزار رکنِ قومی اسمبلی ہیں اور انہیں پارلیمانی استثنیٰ حاصل ہے، پھر انہوں نے پارلیمنٹ کی بجائے براہِ راست ہائی کورٹ کیوں رجوع کیا؟ چیف جسٹس کامران ملاخیل نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار ٹرائل کورٹ سے بھی رجوع کر سکتے تھے، پھر سیدھا ہائی کورٹ کیوں آئے؟کیا یہ معاملہ پارلیمانی سطح پر اٹھایا جا سکتا تھا۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے وکلاء نے عدالت میں درخواست کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی دلائل دیے۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ ایف آئی آر سیاسی انتقام کی بنیاد پر درج کی گئی ہے اور اس میں قانونی سقم موجود ہیں۔ وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی آر کو خارج کیا جائے یا کم از کم کارروائی روک دی جائے۔عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسٹیٹ کو نوٹس جاری کر دیا اور ایف آئی آر سے متعلق تمام کارروائی اگلی سماعت تک معطل رکھنے کا حکم دے دیا، کیس کی اگلی سماعت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل