Thursday, June 04, 2026
 

ڈیپوٹیشن پر گئے چھ ریلوے افسران کو واپس نہ آںے پر شوکاز نوٹسز جاری

 



پاکستان ریلویز کے ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کا معاملہ سنگین ہوگیا، افسران کو دوبارہ ادارے میں رپورٹ کرنے کا کئی بار کہا گیا مگر کسی نے جوائننگ نہیں دی، چیئرمین نے چھ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جن ریلویز افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں قاضی جواد احمد، فرحت عباس فخری، صائمہ بشیر، سروش اعجاز، نصیر احمد اور شیری حنا اصغر شامل ہیں، وزارتِ ریلوے نے ان افسران سے 14 روز میں تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ شوکاز نوٹس میں افسران کو سروس سے برطرف کرنے کی ممکنہ سزا سے بھی آگاہ کر دیا  گیا، شوکاز نوٹس میں ذاتی سماعت کا ایک موقع دینے کی پیشکش بھی شامل ہے۔ شوکاز نوٹس میں مقررہ مدت میں جواب نہ دینے کی صورت میں یک طرفہ کارروائی کا انتباہ کیا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس میں  افسران کو پاکستان ریلویز میں ڈیوٹی سنبھالنے کی متعدد ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ہدایات کے باوجود مذکورہ ریلوے افسروں نے اپنے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ نہیں کی ریلوے افسران کو محکمے میں افسران کی کمی کے باعث واپسی کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ شوکاز نوٹس میں جان بوجھ کر احکامات کی عدم تعمیل اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی شامل ہے۔ وزارتِ ریلوے نے  سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020ء کے تحت کارروائی شروع کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل