Thursday, June 04, 2026
 

فیلڈ مارشل ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا

 



سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ   فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں۔ آزاد حیثیت میں ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن بننے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’الحمداللہ! فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب نے ہندوستان کو جنگ میں بد ترین شکست دی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اور پاکستان کے بعد صرف خطے تک محدود نہیں رہے بلکہ بین الاقوامی طور پر پوری دنیا کے امن کےلیے خود بطور فرد واحد زبردست کردار ادا کر رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ’ انہوں نے نہ صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں، دنیا کے تجزیے اور دعوے کچھ بھی ہوں سب غلط ثابت ہوں گے انشااللہ اکیلے فیلڈ مارشل پاکستان کے دارلحکومت میں تاریخ رقم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’امید ہے کہ کچھ دنوں یا ہفتوں میں پاکستان میں بڑے عالمی رہنماؤں کے ساتھ دنیا کے امن کی وہ تاریخ رقم ہو گی جس کا کسی نے گمان بھی نہیں کیا ہوگا۔ پاکستان اور فیلڈ مارشل ورلڈ آرڈر میں نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ زندہ آباد الحمداللہ! فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب نے ہندوستان کو جنگ میں بد ترین شکست دی اور پاکستان کے بعد صرف خطے تک محدود نہیں رہے بلکہ بین القوامی طور پہ پوری دنیا کے امن کیلئے خود بطور فرد واحد زبردست کردار ادا کر رہے ہیں۔ نہ صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی… — Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) June 4, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل