Friday, June 05, 2026
 

جی پی ایس پر انحصار مہنگا پڑگیا، خاتون کار ٹرین کی پٹری پر لے گئیں، ویڈیو وائرل

 



امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں ایک حیران کن واقعے میں 70 سالہ خاتون نے جی پی ایس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی کار براہِ راست لائٹ ٹرین کی پٹری پر چلا دی، جس کے باعث ٹرین سروس عارضی طور پر معطل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون ڈرائیور راستہ تلاش کرنے کے لیے جی پی ایس سسٹم پر انحصار کر رہی تھیں، تاہم سسٹم کی غلط رہنمائی کے باعث وہ سڑک کے بجائے ٹرین کی پٹری پر پہنچ گئیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر جی پی ایس کی ہدایات پر عمل کر رہی تھیں اور انہیں اندازہ ہی نہیں ہوا کہ گاڑی عام سڑک کے بجائے ریل کی پٹری پر آ گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون کافی دیر تک پٹری پر گاڑی چلاتی رہیں، جس کے باعث علاقے میں ٹرین سروس متاثر ہوئی اور مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر ہیوی مشینری کی مدد سے گاڑی کو ریل کی پٹری سے ہٹا دیا اور ٹریفک بحال کرنے کے اقدامات شروع کیے۔         View this post on Instagram                       انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خاتون نشے کی حالت میں نہیں تھیں، تاہم احتیاطی طور پر انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل