Saturday, June 06, 2026
 

راولپنڈی: بلیک میل شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی، رقم بٹورنے والا  شخص گرفتار

 



راولپنڈی کے تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےشادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص مجھے بلیک میل کرکے زیادتی کرتا رہا اور مجھ سے رقم لیتا رہا، ملزم کے زیر استعمال موبائل فون اور خاتون سے لی گئی رقم سے خریدا گیا موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ ایس پی صدر  انعم شیر نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین ، بچوں سے زیادتی، ہراسمنٹ یا تشدد ناقابل برداشت ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل