Loading
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور دورہ ایران سے قبل مشاورت کی۔
لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر اپنی مختلف اہم ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان وزیر داخلہ کے آئندہ تہران کے دورے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی اور وزیر اعظم نے انہیں دورے سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل