Saturday, June 06, 2026
 

مانگا منڈی کے علاقے میں درخت سے لٹکی ایک لاش برآمد

 



مانگا منڈی کے علاقے میں درخت سے لٹکی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر مانگا منڈی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے, پولیس کے مطابق لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے, انہوں نے بتایا کہ فرانزک اور دیگر شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔ ایس پی صدر کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیشی شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل