Loading
سام سنگ گلیکسی اے 27 کی گزشتہ ہفتے لیک ہونے والے رینڈر تصاویر میں ڈیوائس کو تین مختلف رنگوں میں دکھایا گیا تھا جس سے ماضی میں لیک ہونے والے ڈیزائن کی تصدیق ہوگئی تھی۔
حال ہی میں ہونے والی تازہ لیک میں اس اسمارٹ فون کا ایک نیا رنگ بھی سامنے آگیا ہے، جسے ممکنہ طور پر Awesome Mint کہا جائے گا۔ فون کی یہ تصاویر ایک ریٹیل لسٹنگ میں نظر آئیں، جہاں فون کو اس نئے دلکش رنگ میں دیکھا گیا۔
اگرچہ سام سنگ نے ابھی تک سام سنگ گلیکسی اے 27 کی لانچ تاریخ یا تفصیلات کا اعلان نہیں کیا لیکن اطلاعات کے مطابق یہ فون 2026 کی دوسری ششماہی میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
لیک شدہ معلومات کے مطابق گلیکسی اے 27 میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 6 جین 3 پروسیسر پیش کیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ 8 جی بی تک ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج کا آپشن دستیاب ہوگا اور آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 16 پر مبنی ون یو آئی 8.5 کے ساتھ آئے گا۔
فون میں 6.7 انچ کی فُل ایچ ڈی پلس ڈسپلے متوقع ہے جبکہ فوٹوگرافی کے لیے 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ موجود ہوگا۔ پاور کے لیے فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری شامل کیے جانے کا امکان ہے، جو روزمرہ استعمال کے لیے بہتر بیک اپ فراہم کر سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل