Loading
آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے 4 اہلکاروں کو شہید کرکے صورتحال خراب کرنے کی مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دیگر شہروں کی طرح راولاکوٹ میں بھی معمولات زندگی رواں دواں ہے۔
7 جون کی شام کو کالعدم ایکشن کمیٹی کےشرپسندعناصر نے راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی مذموم کوشش کی۔
راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کو منتشر کر کے امن و امان بحال کر دیا گیا ہے۔ راولاکوٹ میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں ۔
آزاد کشمیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاستی رٹ کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں۔
آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح راولاکوٹ کے باشعورعوام نے بھی نام نہاد احتجاجی کال کویکسرمسترد کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل