Monday, June 08, 2026
 

پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی بندش سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار  

 



طالبان رجیم کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کے باعث  ٹماٹر،پیاز،تازہ پھل اورسبزیوں کی قیمتیں متاثر ہورہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ افغان طالبان رجیم کی غلط پالیسیوں کی بدولت افغانستان کے کسان اور کاشتکار پریشان ہیں۔  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغان کاشتکار نے فصلوں کی تباہی پر کہا کہ پہلے ٹماٹر کی ایک من کی قیمت 12ہزار افغانی تھی جواب صرف 500 رہ گئی ہے۔ افغان کاشتکار نے کہا کہ افغان طالبان کسانوں کی مشکلات کا حل نکالیں کیونکہ ہم  قیمتوں میں شدید کمی سے پریشانی کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستانی منڈیوں تک رسائی محدود ہونے سے افغان برآمدات بری طرح متاثر اور زرعی شعبہ بحران کا شکار ہے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل