Monday, June 08, 2026
 

یاور حسین پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

 



یاور حسین کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یاور حسین کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل یاسر پیر زادہ کے جانے کے بعد محی الدین وانی کے پاس ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارج تھا۔ نئے ڈی جی پی ایس بی یاور حسین بطور ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے آفیسر یاور حسین بلوچستان میں بھی فرائض ادا کرتے رہے ہیں۔ یاور حسین بطور جوائنٹ سیکرٹری داخلہ امورز بھی کام کرچکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل