Loading
مردان میں ایک واردات کے دوران میاں بیوی اور سالے کو پانچ روز قبل قتل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مسعود بنگشمردان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق تخت بھائی سے ہے، وہ ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے۔
ملزمان اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد نقدی ، سونا اور موٹر کار لےکر فرار ہوئے تھے۔ مبینہ ڈاکوؤں نے مقتولین کے دو کمسن بچیوں کو بھی اغوا کیا تھا ، جنہیں بازیاب کرایا گیا۔
مقتول کی تیسری اور مقتولہ کی دوسری شادی تھی۔ مقتولین ہر تین ماہ بعد مکان تبدیل کرتے رہتے تھے۔ واردات کے مرکزی ملزم اشرف کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ملزمان تک رسائی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کے ذریعے حاصل ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل