Monday, June 08, 2026
 

علیمہ خان کی 2 گاہان کی دوبارہ طلبی کی درخواست منظور، سماعت 10 جون تک ملتوی

 



راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کی 2 گاہان کی دوبارہ طلبی کی درخواست منظور کرلی ہے تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےعلیمہ خان  کی 26 نومبر احتجاج کیس میں 2 گواہان دوبارہ طلب کرنے  کی درخواست منظور  کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں گواہ 10 جون کو طلب کیے گئے ہیں۔ ‎راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کیس میں  علیمہ خان کی 2 اہم گواہان پہلے تفتیشی آفیسر راجہ افتخار اور این سی سی آئی اے کے آفیسر نادر  کو  دوبارہ جرح کے لئے درخواست منظور کرتے دونوں کے عدالت طلبی  کے سمن  بھی جاری کر دئیے۔ درخواست کے وقت علیمہ خان بھی عدالت موجود تھیں۔ علیمہ خان کے خلاف  اس مقدمہ کی سماعت 10 جون  بدھ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ آئیندہ تاریخ پر علیمہ خان سمیت 11 ملزمان بھی طلب کئے گئے۔ علیمہ خان کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل