Loading
لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس کا مرکزی ملزم عدنان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی سول لائنز نے ملزم عدنان کی گرفتاری کے لیے ہربنس پورہ میں چھاپہ مارا۔ اس دوران ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عدنان ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس دوران ملزمان نے ویڈیو بھی بناتے رہے۔
واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل گجرپورہ کے علاقے میں پیش آیا تھا، پولیس نے ملزمان عبداللہ، عدنان اور مبشر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق انہوں نے عزت کی خاطر پہلے پولیس رپورٹ درج نہیں کروائی تھی مگر اسکے باوجود ملزمان بلیک میل کر رہے تھے تو وہ قانونی کارروائی پر مجبور ہوگئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل