Wednesday, June 17, 2026
 

لاہور میں 25 سالہ لڑکی سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

 



لاہور تھانہ ہیئر کے علاقے ملکھوکی گاؤں میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 25 سالہ خاتون ثوبیہ جاں بحق ہو گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہیئر کے علاقہ ملکھوکی گاؤں میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کر کے 25 سالہ کو مار ڈالا جس پر بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعے کے بعد ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہیئر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن کرتے ہوئے قتل کے الزام میں خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت  معین، قاسم اور ملزمہ سعدیہ  کے ناموں سے ہوئی۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے بتایا کہ پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ لاش کو  تحویل میں لے ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی محمد یاسر کی مدعیت میں نامزد ملزم معین، قاسم، سعدیہ اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،ایس پی کینٹ اختر نواز

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل