Loading
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کررہا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان شہریوں میں 8 ایرانی ماہی گیر شامل ہیں جنہیں ان کی کشتی کے سمندر میں پھنس جانے کے بعد برطانوی بحری جہاز ایم ایم اے ویلر (MMA Valour) نے بحفاظت ریسکیو کیا تھا، جبکہ 22 افراد کا تعلق جہاز لینور/ڈیوینا (Lenore/Davina) کے عملے سے ہے، جنہیں حال ہی میں امریکی حکام نے حراست میں لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ دونوں گروپ آئندہ چند روز میں کراچی کے راستے وطن روانہ ہوں گے۔
اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان اپنے ایرانی بھائیوں کی محفوظ منتقلی اور جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی، امریکی اور برطانوی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کے اپنے عزم پر قائم ہے اور اپنے ایرانی بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Pakistan is pleased to facilitate the repatriation of 30 Iranian nationals.
This includes 8 Iranian fishermen rescued at sea by the British vessel MMA Valour after their boat ran aground, and 22 Iranian crew members from the vessel Lenore/Davina, recently interdicted by US…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 17, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل