Wednesday, June 17, 2026
 

سری لنکن کھلاڑیوں سے لڑائی، بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو سخت تنبیہ کردی

 



بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نوجوان کھلاڑیوں کو تنازعات سے دور رہنے کی تنبیہ کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے بھارت اے ٹیم کے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ میدان کے اندر اور باہر غیر ضروری معاملات میں الجھنے کے بجائے اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھیں۔ یہ بیان سری لنکا میں جاری سہ فریقی سیریز کے دوران بھارت اے کے نوجوان بلے باز ویبھاؤ سوریا ونشی کے سری لنکن کھلاڑیوں سے ہونے والے تنازع کے بعد سامنے آیا ہے۔ دمبولا میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سوریا ونشی ہاتھا پائی پر اتر آئے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مداخلت کرکے صورتحال کو قابو میں کیا۔ واضح رہے کہ سری لنکا اے نے سپر اوور میں بھارت اے کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت اے کے کھلاڑی مستقبل میں سینئر بھارتی ٹیم کی نمائندگی کے امیدوار ہیں اس لیے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ٹیم کی کامیابی پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کے مطابق بورڈ کا مقصد یہی ہے کہ کھلاڑی غیر ضروری تنازعات سے دور رہیں اور میدان میں بہترین کھیل پیش کریں۔ واضح رہے کہ 15 سالہ سوریا ونشی آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی اور ریکارڈ ساز کامیابیوں کے باعث خبروں میں رہے ہیں۔ انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے آئندہ دوروں کے لیے بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی شامل کیا جا چکا ہے اور وہ جلد بین الاقوامی ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل