Loading
امریکا میں ایک بچے نے 50 سویٹر پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے سات سالہ اسکائلر روزیل-وائٹیکر مونرو وِل پبلک لائبریری میں 50 سویٹر پہن کر انوکھا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
لائبریری کے چلڈرنز روم کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ یکم جون کو ہونے والی اس کوشش میں اسکائلر نے ’ایک وقت میں سب سے زیادہ سویٹر پہننے‘ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔
بعد ازاں گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اس کوشش کے تمام شواہد کا جائزہ لیا اور تصدیق کی کہ بچے نے واقعی 50 سویٹر پہن کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 46 سویٹر پہن کر بنایا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل