Monday, July 27, 2026
 

ایران سے مذاکرات جاری ہیں، پیشرفت نہ ہوئی تو بڑا فوجی آپریشن کرینگے، ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تفصیلی مذاکرات جاری ہیں۔ناکامی کی صورت میں دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کریں گے۔ اسرائیلی خبر رساں ادارے ایگزیوس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ثالثوں کی درخواست پر ایران کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری کو ایک موقع دیا ہے۔ تاہم، مذاکرات کے لیے زیادہ طویل وقت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں امریکا فوری طور پر وسیع پیمانے کے ملٹری آپریشن کی طرف لوٹ جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ثالثوں کی مذاکرات کی درخواست پر جمعے کے روز ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل